ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور سمڑیال میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق، ان ملزمان نے شہریوں سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے، اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
گرفتار شدہ ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔