خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس موبائل پر بارودی مواد کا حملہ، اے ایس آئی نثار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈومیل کے علاقے میں خرگئی ہوٹل کے قریب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک پہلے سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں موجود اے ایس آئی نثار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد بنوں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آوروں کے ممکنہ سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔
ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ بارودی مواد (IED) استعمال کیا گیا ہے۔