مصطفیٰ قتل کیس میں بڑے انکشافات، ارمغان قریشی کا خطرناک کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا.
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ارمغان قریشی ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا تھا، جہاں نہ صرف ملازمین کام کرتے تھے بلکہ وہاں غیر قانونی طور پر 3 شیر کے بچے بھی رکھے گئے تھے۔
6 جنوری کو ارمغان نے اپنے دوست مصطفیٰ کو بنگلے پر بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اسے گاڑی میں ڈال کر حب لے گیا اور گاڑی کو جلا دیا۔
یہ بھی انکشاف ہوا کہ ارمغان کے خلاف پہلے سے 11 مقدمات درج ہیں، جن میں دھمکیاں دینا، فائرنگ کرنا، منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا شامل ہے۔
پولیس نے چھاپہ مار کر ارمغان کو گرفتار کیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ اب عدالت نے 15 مارچ کو کیس کی سماعت کے لیے طلب کر رکھا ہے، جہاں تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔