8

سرگودھا: جائیداد اور خاندانی تنازع پر 3 خواتین قتل، 3 زخمی

سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا،  ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح  پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس فارنزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر مصروف تفتیش ہے، حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او سرگودھا خود جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی خواتین کی عیادت کی، حکام نے کہا کہ اس دل خراش واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔