مون سون بارشوں کے دوران اب تک ہونے والے نقصانات پر این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 1 جولائی سے 2 ستمبر تک بارشوں سے 306 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 101 مرد، 50 خواتین، 155 بچے شامل ہیں ، مختلف حادثات میں 591 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
1 جولائی سے 2 ستمبر کے دوران ہونے والی بارشوں سے 306 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 101 مرد، 50 خواتین اور 155 بچے شامل ہیں۔
بارشوں سے بلوچستان میں 31 ،خیبرپختونخوا میں 88 ،پنجاب میں 114 ،سندھ میں 61،گلگت بلتستان میں 4 اورآزاد جموں کشمیر میں 8 اموات ہوئیں جبکہ 591 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
1 جولائی سے 2 ستمبر کے دوران شدید بارشوں سے 23416 انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوئے جس میں 8 اسکول جبکہ 35 پل بھی شامل ہیں۔