پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھتہ خوروں ٗ منشیات فروشوں ٗ اسلحہ سمگلروں ٗ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اورروزانہ کی بنیاد پر خصوصی کریک ڈاؤن کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا ہے نئی حکمت کے تحت تھانوں کی سطح پر کاروائیاں عمل میں لائی جائے گی کریک ڈاؤن کیلئے ڈویژن ایس پیز کو نگران مقرر کردیا گیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ایس ایس پی کوآرڈی نیشن عبدالرؤف بابر ٗ ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں پشاو میں بھتہ خوروں ٗ منشیات فروشوں ٗ جرائم پیشہ عناصر ٗ اسلحہ سمگلروں اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیا اس موقع پر سی سی پی او نے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں مزید تیز کی جائیں قمار بازوں ٗ منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر موثر کاروائی کی جائے چیک پوسٹوں ٗ تھانوں اور چوکیوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے جبکہ اہم مقدمات کی سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے ۔
557