48

لاہور ایئر پورٹ پرآگ لگنے سے 6 عالمی پروازیں متاثر، لاؤنج خالی کرالیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی پر قابو تو پالیا گیا ہے تاہم حج اور دیگر بین الاقوامی پروازوں کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے۔ لاہور ایئر پورٹ پر آج صبح انٹرنیشنل بریفنگ ایریا کے ایک امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں آگ لگنے کے باعث لاؤنج میں دھواں بھرگیا تھا۔

بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم لینڈنگ کے بعد ان پروازوں کے مسافروں کو کلیئرنس میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے بنائے جانے والے امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔ صورتِ حال پر قابو پالیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ صبح سوا پانچ بجے کا ہے۔

سی اے اے کے مطابق ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی جلد بحال کردیا جائے گا۔ آنے والی پروازوں کی منیوئل امیگریشن کی جارہی ہے۔ آتشزدگی سے پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ قطر ایئر ویز اور سیال ایئر کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

حج پرواز کو ڈومیسٹک کاونٹر سے امیگرزین کرا کے روانہ کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام نے کسی ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ آگ کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اہور ایئرپورٹ انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں آج صبح دھواں بھر جانے کے واقعے کے حوالے سے سول ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج زائرین کے لیے بنائے گئے خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے دھواں بھر گیا تاہم صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آج علی الصبح تقریبا سوا پانچ بجے شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائیٹس کو اس وقت ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہےاور ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز بھی جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور ائرپورٹ لینڈ کرنے والی فلائیٹس کی مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔