پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان کے علاقے گوادر میں کارروائی کے دوران 4 من سے زائد چرس تحویل میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے خفیہ اطلاع پر گوادرکے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ ہونے کی ا طلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی۔
ترجمان کے مطابق دوران سرچ آپریشن شرابی ٹریک کے ایریا میں سمندرکے کنارے بوٹ کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلرز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بو ٹ اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق سرچ ٹیم نے 164کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔