49

راولپنڈی میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اور قاتل ڈور سے زخمیوں کی تعداد 14 ہوگی

راولپنڈی میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اور قاتل ڈور سے زخمی افراد کی تعداد 14 ہوگی۔ 

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اندھی گولی لگنے سے 13سالہ فاطمہ، 10سالہ مجاہد زخمی ہوگئے جبکہ عبداللہ اور محمد امجد نامی بچے بھی اندھی گوکیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں کیمکل ڈور یا قاتل ڈور گردن اور ہاتھ پر پھرنے سے 7سالہ عبداللہ جبکہ ہاتھ کٹنے سے 10سالہ مصطفی زخمی ہوگیا۔ مزید برآں راول روڈ پر 14سالہ شہیر اور 13 سالہ عبدالرافع، 22 سالہ رجب، 12 سالہ صفیان، 10 سالہ محمد اسماعیل اور 7 سالہ ہادی ہاتھ پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کیمکل ڈور سے ٹانگوں، چہرے اور ہاتھ پر پھرنے سے 45سالہ نورزادہ اور 48سالہ محمد امتیاز زخمی ہوگئے۔ بے نظیر ہسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کے رش کے باعث عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔