31

ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل

  کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے موبائل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے بعد مبینہ ٹاؤن تھانے کی حودود میں واقع گلشن اقبال قائد اعظم کالونی میں عظیم گبول پارک کے قریب موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ڈکیت کی فائرنگ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جب کہ ڈکیت کی فائرنگ سے اس اپنا ساتھی بھی زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال سے گرفتارکرلیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین ڈکیت آئے اور نوجوان سے موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر نوجوان نے ایک ڈکیت کو دبوچ لیا تو دوسرے ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا تاہم اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔

مقتول کی شناخت 18 سالہ کامران سے ہوئی جس کا آبائی تعلق راجن پور سے ہے اور وہ کراچی میں ایک کمپنی میں بطور ڈرائیور ملازمت کررہا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈکیت کوسول اسپتال سے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا، گرفتار ڈکیت کے پیٹ میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی ڈکیت کی شناخت 28 سالہ کاشف ولد عارف کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فرارہونے والے ڈکیتوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

کراچی میں رواں سال کے 29 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 9 افراد کو ڈکیتوں نے ابدی نیند سلادیا ہے۔