33

’’مجھے کیوں روکا‘‘؛ ٹاون ہال ملازمین کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد

لاہور: نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ  ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو برئیر ہٹانے سے منع کیا، منع کرنے پر موٹرسائیکل طیش میں آگیا اور کہنے لگا کہ مجھے کیوں روکا۔ ملزم نے برئیر کو ہٹانے کی کوشش کی۔ بعدازاں موٹرسائیکل سوار نے ٹاؤن ہال فون کرکے ساتھیوں کو بلا لیا۔

ٹاؤن ہال ملازمین وارڈنز کو اغوا کرکے لے گئے اور وارڈنز کو شدید تشدد کیا اور ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بےجا میں رکھااور نیم بہوشی کی حالت میں ملزمان وارڈنز کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سی ٹی او لاہور نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف اغوا، کار سرکار میں مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔