33

پی ٹی آئی رہنما میاں اختر حیات سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے کھاریاں سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں اختر حیات کو سیشن کورٹ کھاریاں کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میاں اختر حیات ضمانت کروانے کیلئے آئے تھے، لیکن پولیس نے عدالت داخلے سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ نو مئی واقعے  کے بعد سے میاں اختر حیات روپوش تھے  اور آج انہیں اسی کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گر فتار کیا جا رہا ہے  لیکن اب پی ٹی آئی کیلئے ایک ایک کر کے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، گزشتہ روز  سپریم کورٹ نے سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہےکہ اس ضمانت کے باجوود عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے البتہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی رہائی ممکن ہو گی ۔