ایران نے افغانستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق موساد کے 3 ایجنٹوں کو ایران اور افغانستان کے درمیان پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا جن کے پاس ایرانی شہریت تھی۔
ان گرفتاریوں کی خبر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے لیے طالبان کے ایک وفد کی تہران آمد کے بعد سامنے آئی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تینوں اسرائیلی ایجنٹ افغان سرحد سے ایران میں موجود اہداف پر کامیکاز ڈرون حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، انہیں تفتیش کے لیے ایران منتقل کیا جائے گا، اس رپورٹ سے بالواسطہ طور پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی جاسوس افغانستان میں موجود تھے۔