35

غیرملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سی آئی اے نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 42 رائفلیں، 58 پسٹلز اور ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔

ترجمان سی آئی اے کے مطابق لاہور میں کامیاب کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت شیراز بٹ اور محمد ممریز کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان غیرملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔


برآمد ہونے والے اسلحے کی تصویر


ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی، جس میں 42 رائفلیں، 58 پسٹلز اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔