29

کورئیر کے دفتر پرچھاپہ؛ ڈیکوریشن پیسزکی آڑ میں اسمگل کی جانے والی 13کلوآئس برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نےشاہراہ فیصل پرواقع کورئیرآفس پرکارروائی کےدوران پارسل میں موجود ڈیکوریشن پیسزمیں کی آڑ میں اسمگل کی جانے والی 13کلوگرام آئس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے دوران 85کوگرام منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شاہراہِ فیصل کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 13 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی، برآمدہ آئس ڈیکوریشن پیسز کے ذریعے آسٹریلیا بھجوائی جا رہی تھی، مذکورہ پارسل اٹک کے رہائشی مُلزم کی طرف سےبُک کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پرکارروائی کےدوران مسافرکے پیٹ سے 59ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، چارسدہ کا رہائشی ملزم پروازنمبرای آر 703کےذریعے شارجہ روانہ ہورہاتھا۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 717 گرام آئس تحویل میں لی گئی۔ علاوہ ازیں چمن میں واقع شین تالاب میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 50 کلو 500 گرام چرس جبکہ نوکنڈی کے غیرآباد علاقے میں چھپائی گئی20کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی