مینار پاکستان میں 45 جیب تراش گینگ کے موجود ہونے کے انکشاف کے بعد آپریشن کر کے 15 جیب قطروں پکڑ لئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے مینار پاکستان جلسے میں دیگرصوبہ جات سے آنے والے15جیب قطروں کو پکڑ لیا ہے۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ مینار پاکستان جلسہ میں آنے والی عوام الناس کی جیب تراشی اور چوری ہمارا مقصد تھا۔
ملزمان نے مزید انکشاف پر بتلایا کہ ہمارا 40 سے 45 ممبران کا گروہ ہے اور دیگر صوبوں سے آنے والے لوگوں کو لوٹنے کیلئے صوبہ سندھ سے آئے ہیں۔ ڈی ایس پی چوہنگ کا کہنا ہےکہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورچوری وجیب تراشی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ایس پی چوہنگ اوران کی ٹیم کو شاباش دی۔