36

لاہور: لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

گجرات: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا، ملزم جاوید حسین ایف آئی اے گجرات سرکل کو 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا گرفتار ملزم لیبیا میں مقیم انتہائی مطلوب ملزم حمزہ سنیارے کا فرنٹ مین ہے۔


ایف آئی اے کے مطابق ملزم گجرات سے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھاملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مار گئے۔

ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔