41

گزشتہ روز دریائے سوات میں ڈوبے 3 میں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ملاکنڈ کے علاقے قلنگی میں دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے تین لڑکوں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے، واٹرسرچ آپریشن کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

گزشتہ شام دریائے سوات میں نہانے کے دوران تین افراد ڈوب کر لاپتہ ہوئے تھے، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو نے واٹرسرچ آپریشن شروع کیا، جس میں مقامی رضاکاروں نے بھی حصہ لیا، تاہم پہلے دن آپریشن مکمل کامیاب نہ ہوسکا۔

گزشتہ روز سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک نوجوان کی لاش نکالی گئی جبکہ دو بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔


مگر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے سبب ریسکیو کے غوطہ خوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہفتہ کو سرچ آپریشن دوبارہ شروع ہوا تو ریسکیوں ٹیم نے دوسرے نوجوان کی لاش بھی نکال لی۔

ترجمان ریسکیو محمد عاصم خان کا کہنا ہے کہ ابوذر کی لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے، ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے۔