51

اپنے باپ کی ’بیوی‘ بن کر پنشن وصول کرنے والی خاتون گرفتار

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایٹا ضلع میں ایک خاتون اپنے مرحوم باپ کی بیوی (اپنی ہی ماں) ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے 10 سال کے عرصے میں 12 لاکھ روپے کی پنشن نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت محسنہ پرویز کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

علی گنج کے رہنے والے وجرت اللہ خان 30 نومبر 1987 کو لیکھپال (سرویئر) کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے اور 2 جنوری 2013 کو ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی اہلیہ ساویہ بیگم ان سے پہلے ہی فوت ہو چکی تھیں۔

اپنے والد کی موت کے بعد بیٹی محسنہ پرویز نے خود کو اپنے والد کی بیوی کے طور پر طاہر کرنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں اور پنشن کی مراعات جمع کرنا شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی خاتون کے شوہر کی شکایت پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو اس دھوکہ دہی کا علم تھا اور اس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد شکایت درج کرائی۔