44

نا معلوم افراد کی فائرنگ، ایم پی اےکا بھائی اور بھتیجا قتل

کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اکرم ابڑو  اپنے بیٹے سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کےمطابق کراچی ڈیفنس فیز7 میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی  گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اکرم ابڑو اپنے بیٹے شہریار سمیت   جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہےکہ فائرنگ س کا واقعہ کا ذاتی دشمنی لگتا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں زخمیوں میں اسلم ابڑو کے 2 بھتیجے بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والے شہریار ولد اکرم ابڑو اسپتال پہنچنے پر انتقال کرگئے۔ عبداللہ اور ارشد علی اور اکرم ابڑو شدید زخمی ہوئے۔ بعدازا ں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرم ابڑو بھی انتقال کرگئے۔ اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ ابریز علی عباسی نے جائے وقوع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکرم ابڑو اپنے گھر سے براستہ خیابان شمشیر آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والوں نے نشانہ بنایا ۔گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، دو افراد شدید زخمی ہوئے۔دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ایک شخص بچ گیا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ واردات میں کم از کم دو قسم کے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں۔ ٹرپل ٹو رائفل اور نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں۔ تفتیش جاری ہے ۔ میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کریں گے۔