521

لیبیا کشتی میں ڈوبنے والے 28پاکستانی اغوا ء

اسلام آباد؍طرابلس۔ لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے28پاکستانی مسافروں کو مبینہ طور پر پاکستانی انسانی اسمگلروں نے اغوا کر لیا، ایف اے نے موغویوں کی رہائی کیلئے ڈی جی ایمگریشن کو خط لکھ دیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں بچ جانے والے28پاکستانی مسافروں کو انسانی اسمگلروں نے اغوا کرکے لیبیا کے ضلع زاوید کے ایک سیف ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔

اغوا کاروں نے تمام مسافروں کو موبائل فون دے رکھے ہیں اور وہ تمام مسافرو اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطے میں ہیںِ ڈی جی امیگریشن کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ موغویوں کو سیف ہاؤس میں یرغامل بنا کر رکھنے والے بھی پاکستانی ہیں جن کی شناخت ہوگی ہے، جس میں شمریز بھٹی، زین اور کاکے شاہ نامی اغوا کار شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر حبیب نے ڈی جی امیگریشن نے خط لکھ پر تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور مغوی پاکسانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔