162

چین؛ ولاگر کو لائیواسٹریمنگ میں زندہ جلانے والے سابق شوہر کو پھانسی دیدی گئی

بیجنگ: چین کی مشہور خاتون ولاگر کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران زندہ جلانے والے ان کے سابق شوہر کو پھانسی دیدی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ اپنی سابق بیوی کو زندہ جلانے کے جرم میں 35 سالہ شخص کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

 

تانگ لو نے 14 ستمبر 2020 کو اپنی سابق اہلیہ کو پٹرول چھڑک کر اُس وقت زندہ جلا دیا گیا تھا جب وہ اپنے والد کے گھر میں باورچی خانے سے براہ راست وی لاگ کر رہی تھیں اور ہزاروں صارفین نے انھیں زندہ جلتے لائیو اسٹریم میں دیکھا۔

 

لامو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 16 دن زیر علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ لامو کا جسم 90 فیصد جل گیا تھا۔ خاتون وی لاگر نے شوہر کے مظالم سے تنگ آکر قتل ہونے سے دو سال قبل شوہر سے طلاق لے لی تھی۔

قتل کی سفاکانہ واردات قاتل کو ہزاروں صارفین نے دیکھا جس کے باعث یہ معاملہ مین اسٹریم پر آیا اور توجہ کا باعث بنا۔ سابق شوہر کو گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ عدالت میں چلتا رہا اور ایک سال بعد اکتوبر 2021 میں عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

خیال رہے کہ 30 سالہ لامو چین میں ٹک ٹاک طرز کی ایپلی کیشن ’’ڈوین‘‘ پر کافی مقبول تھیں۔ ان کے 8 لاکھ سے زائد فالورز تھے اور اپنے گاؤں کی زندگی، رسومات اور مسائل پر ویڈیوز بناتی تھیں اور قتل کے وقت بھی لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں۔