525

ہائیکورٹ کے باہرفائرنگ ٗ ایک شخص قتل ٗ بھائی بھی صدمے سے چل بسا

پشاور۔پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے آنیوالے شخص کو سابقہ دشمنی کی بناء پر عدالت کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا بھائی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی مقتول کا بڑا بھائی صدمہ نہ برداشت کرسکا اور حرکت قلب بند ہونے پروہ بھی جاں بحق ہوگیاپولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ایک ہی گھردو بھائیو ں کے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ڈی ایس پی کینٹ ریاض احمد نے بتایاکہ گزشتہ روز ملک ابرار اللہ ولد ملک دولت خان سکنہ خدرہ خیل عدالت میں پیشی کیلئے آرہا تھا کہ ہائی کورٹ کے سامنے سابقہ دشمنی کی بناء پر ملزم ملک صدام ولد زاہد علی سکنہ بخشو خدرہ خیل نے اس پرفائرنگ کر دی۔

 جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیادوسری جانب بھائی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی بڑا بھائی ملک جانداد صدمہ برداشت نہ کرسکا اور حرکت قلب بندب ہونے پر وہ بھی جاں بحق ہوگیا دوسری جانب پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل ملک صدام ولد زاہد علی سکنہ بخشو خدرہ خیل کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا۔

 ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم کی مقتول کیساتھ سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔شرقی نے بتایاہے کہ مقتول اور قاتل فریقین کے مابین گزشتہ 6 ماہ سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے 6ماہ قبل دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ملزم صدام فریق سے 2 افراد قتل جبکہ مقتول ملک ابرار فریق سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

 اور اب ملزم نے بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کرکے ملک ابرار کو قتل کیایوں قتل مقاتلے کی دشمنی میں تین افراد قتل ٗ ایک شخص حرکت قلب بند ہونے کی وجہ جاں بحق ہوچکا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پشاور ہائیکورٹ کے قریب سکیورٹی اور پولیس گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان کے مطابق موبائل رائیڈرز ٗ سٹی پٹرول فورس اور دیگر سکواڈ پر مشتمل ٹیموں کو گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کیلئے خصوصی لائحہ عمل طے کیاگیاہے۔