95

دولہا کے قتل کاسراغ ٗ منگیتر قاتلہ نکلی

شاور۔تھانہ پشتخرہ کے علاقہ باڑہ روڈ پرشادی سے ایک روز قبل قتل ہونیوالے دولہے کے اندھے قتل کا سراغ لگالیاگیا مقتول کی منگیتر ہی قاتلہ نکلی جس نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر اسے قتل کرایا پولیس نے قاتلہ منگیتر کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل برآمد کرلی قاتلہ مقتول کی چچا زاد بھی ہے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پشتخرہ عبداللہ جلال نے بتایاکہ چند روز قبل فرحان الدین و لد ضیاء الدین سکنہ کراچی اپنے دوست کے ساتھ ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہاتھاکہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے مجروحین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں فرحان الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاتھا پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش کاآغاز کیا گیا تو انکشاف ہواکہ مقتول فرحان کو اس کی منگیترنادیہ دختر قمرگل نے اپنے آشنا بلال ولد ظریف کے ساتھ ملکر قتل کیا پولیس نے چھاپہ مارکر قاتلہ منگیتر نادیہ کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونیوالاموٹر سائیکل بھی برآمد کرلیاگیا ہے مقتولہ نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

 پشتخرہ پولیس کے مطابق اپنے منگیتر کو قتل کرنیوالی قاتلہ نادیہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے آشنا بلال کے ساتھ قتل کامنصوبہ بنایا اور پھر اسی منصوبہ بندی کے تحت فرحان کو بریانی لانے کیلئے کہا فرحان موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کو ساتھ لے جانا چاہتا تھا لیکن اس نے انکار کیا جس کے بعد وہ اپنے دوست کو ساتھ لے آیا پھر اسی منصوبہ بندی کے تحت بریانی کے بہانے راستے میں گھاٹ لگائے بیٹھا اس کے آشنا نے فائرنگ کرکے فرحان کو قتل کردیا اور فون کرکے اسے اطلاع دی کہ راستہ صاف کردیا ہے۔مقتول فرحان الدین کراچی سے شادی کیلئے پشاور آیا تھا جہاں وہ اپنے چچا کے گھر رہائش پذیر تھے فرحان کے قتل کے اگلے روز اس کا نکاح تھا جبکہ پھر رخصتی تھی اور ولیما کراچی میں دینا تھا فرحان اپنے شادی پر بہت خوش تھا پولیس کے مطابق مقتول سافٹ ویئر انجینئر تھا لیکن بدقسمتی سے اسے اپنی ہی منگیتر نے ٹھکانے لگادیا۔