پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے ریگی ملازئی میں خواتین کے تنازعہ پر 2 فریقین خونریز تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے اندھا دھند فائرنگ کے تبادلے کے باعث اہل علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا گیا۔
دوطرفہ تصادم کے بعد ملزمان نعشیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا پولیس کے مطابق فریق اول شاکر کا فریق دوم اشرف گل کے ساتھ کچھ دنوں سے خواتین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔
ہفتہ کے روز فریق اول شاکر اورنگزیب پسران شیر عالم اور سمیع اللہ ولد اورنگزیب فریق دوئم اشرف گل ولد محمد شیر کے گھر واقع ریگی آئے جہاں دونوں فریقین کے مابین شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں فریق اول سے شاکر ٗ اورنگزیب پسران شیر اعظم اور سمیع اللہ ولد اورنگزیب جبکہ فریق دوم خان شیر اور اشرف کے گھر کی ایک لڑکی مسماۃشہلا بی بی لگ کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان واردات کے فورا بعد جائے وقوعہ سے گھر بار چھوڑ کر فرار ہو چکے تھے جن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین کی سربراہی میں کاروائیوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جن گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق مقتولین فریق سے دو سال قبل دوشیزہ اغواء ہوتی تھی جس کے تنازعہ پر گزشتہ روز مقتولین کی جانب سے مخالف فریق کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔