پشاور۔ تھانہ خان رازق شہید (کابلی) کے علاقے جہانگیرپورہ محلہ جنگی میں گھریلو تنازعہ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو قتل کردیا
اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز ٗ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ٗ ڈی ایس پی سٹی ون اورپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کے سالے سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد مقتول کے ہم زلف کو گرفتا ر کرکے مزید تفتیش شروع کردی بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحی کے دوسرے روز رات گئے مقامی اخبار کا کرائم رپورٹر طاہر حسین ولد الطاف حسین سکنہ محلہ سادوان جہانگیر پورہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھا کہ اس دوران طاہر حسین کے رشتہ داروں ملزمان عبد الروف ولد مناف، ابراہیم عرف خانے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آ کر اس پر فائرنگ کی جس سے طاہر حسین لگ کر موقع پر جاں بحق ہواگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیااور فائر کی گئی گولیوں کے خالی برآمد کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا
ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کئے اور رات گئے قتل میں نامزد مقتول طاہر حسین کے ہم زلف عبدالروف کو گرفتار کرلیاجس نے ابتدائی تفتیش کے دوران طاہر حسین کو مستورات تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے دوسر ی جانب مقتول طاہر حسین کو ہزاروں آشکبار آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا مقتول کی نماز جنازہ میں پولیس ٗ سول حکام ٗ سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔