327

انسداد جرائم کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

پشاور۔کوہاٹ میں عوامی مسائل و شکایات کے ازالے اور انسداد جرائم کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کرنا شروع کردئے گئے بتایاگیا ہے کہ ضلعی پولیس سربراہ عباس مجیدخان مروت نے شہریوں کے مسائل وشکایات اور مشکوک سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کرنے کی خاطر عوامی رابطہ مہم کو مزید آسان اور تیز بنانے کیلئے موبائل ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں کوہاٹ کے شہریوں کو واٹس اپ اور ٹیکسٹ ایس ایم ایس پر پولیس کی خدمات کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا موبائل فون نمبر03461119615جاری کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء ڈی پی او نے کوہاٹ میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم بھی شروع کردی ہے ادھر عباس مجید خان مروت نے رات گئے گھمکول شریف کے مزار اور ملحقہ پولیس چوکی کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا دوسری جانب کوہاٹ شہراور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے مطلوب اشتہاریوں سمیت 150 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری منشیات میں اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی گرفتار افراد میں افغان مہاجر ین بھی شامل ہیں ۔