73

موبائل فونز افغانستان سمگل کرنیوالا گروہ بے نقاب

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس نے ملک کے مختلف شہروں سے چھینے و چوری ہونیوالے قیمتی موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنیوالے منظم گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو مرکزی ملزموں کوگرفتارکرلیا گرفتار ملزموں کے قبضے سے 91موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

ابتدائی طور پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس اور تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں گئے دو موبائل فونز کے مالکان کا سراغ لگا لیا گیا ہے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں مسروقہ موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین اور قائمقام ایس ایچ او زاہد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے  مشکوک موٹر کار نمبرPT-743 کو روک کر تلاشی لی۔

 اس کے خفیہ خانوں سے 91 قیمتی موبائل فونز برآمد کرتے ہوئے د و ملزمان کامران ولد انور اور زاہد ولد غنی ساکنان چارسدہ روڈ بخشو پل کو گرفتار کر لیاابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان ملک کے مختلف شہروں میں چھینے گئے اور سرقہ شدہ قیمتی موبائل فونز اونے پونے داموں خرید کر ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے میں ملوث ہیں۔