پشاور: زیرِ تعمیر انڈر پاس میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور دب گئے، ایک کو بحفاظت نکال لیا گیا
پشاور کے علاقے جمیل چوک میں زیرِ تعمیر انڈر پاس میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو مزدور مٹی تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مزدور کو بحفاظت مٹی سے نکال لیا ہے، جبکہ دوسرے مزدور کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو اہلکار دوسرے مزدور کی تلاش میں مصروف ہیں۔









