پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز راولپنڈیز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایڈم ووجز کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈم ووجز کا شاندار کوچنگ ٹریک ریکارڈ نوجوان اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے عزم سے مکمل مطابقت رکھتا ہے۔
راولپنڈیز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آرہے ہیں، جو پی ایس ایل کے بارہویں ایڈیشن میں ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
فرنچائز کے مطابق ایڈم ووجز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں تین مرتبہ چیمپئن بننے والی ٹیموں کے کوچ رہ چکے ہیں اور اب وہ راولپنڈیز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں گے۔









