9

بیکری میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی

لاہور کے علاقے  گلبرگ میں نجی بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کےمطابق دھماکافیکٹری کی پہلی منزل پر ہواجس کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 7  افراد زخمی ہوگئےریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔

زخمیوں میں سلیم، حنیف،نواز، منیر اور اشتیاق شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔