32

نور مقدم قتل کیس : مجرم ظاہر جعفر کا سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

نورمقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

ظاہر جعفر کی جانب سے مزید استدعا کی گئی ہے کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزا موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزا موت سنائی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی عمر قید کو بھی موت کی سزا میں تبدیل کر دیا تھا، ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 11سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔