25

جماعت اسلامی کا کل سے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

جماعت اسلامی نے کل سے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ۔

جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ30 اپریل کو شاہراہ فیصل پر بڑا مارچ کریں گے،کسی ملک کے ججز الگ ہو جائیں تو اس ملک کی صورتحال بہت خراب ہو جاتی ہے۔

پچھلی مردم شماری میں تحفظات ہونے کے بعد کیوں منظوری دی۔پورے شہرمیں موبائیل کیمپنگ شروع کردی ہے۔مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈجیٹل مردم شماری سے کیا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر اور بازاروں میں کیمپ لگائیں گے۔گلستان جوہر میں بھی کئی جگہ مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا،مردم شماری کا عملہ ٹرین نہیں ہے۔ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہزاروں بلاکس کوڈ کوختم کر دیا کیا ہے۔