33

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق واقعے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے،دھماکے سے کئی دکان کو بھی نقصان پہنچا، امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تحقیقات شروع کردی گئیں۔