21

آصف علی زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف نااہل ہو جائیں:شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہو جائیں، پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے امید ہے عدلیہ جیتے گی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں عمران خان مقبول لیڈر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے، عدلیہ جیتے گی کیونکہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے، عدلیہ نے دور اندیشی سے آئین کو بلند رکھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا قانون حکومت اراکین کے گلے میں لٹکا ہوا ہے، کیسوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ا نہوںنے کہاکہ سیاستدان بند گلی میں جارہے ہیں، امید ہے عدلیہ جیتے گی، حکمران اپنے کیسز ختم کروانے آئے ہیں لیکن ان کی جان نیب سے نہیں چھوٹے گی، یہ قوم سڑکوں پر فیصلے کرے گی، آپ ملک سے بھاگ نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چابی والے کھیلونوں نے 24 کروڑ عوام کے ملک کو مذاق سمجھ رکھا ہے، قوم مہنگائی سے پریشان ہے، قوم اس مہنگائی میں مری جارہی ہے، یہ ایک سال سے خیرات مانگ رہے ہیں، یہ ایک سال سے کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔