26

پنجاب حکومت کا عید پر 5 تعطیلات کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 5 تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہونگی۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے تیس روزے ہوں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔