24

پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت27اپریل تک منظور

لاہور کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت27اپریل تک  منظورکرلی۔

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پرویزالٰہی کیخلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

جج علی رضا نے عبوری ضمانت پرسماعت کی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی 27اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو27 اپریل تک سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے پرویز الٰہی کوشامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔عدالت کی جانب سے پرویزالٰہی کوایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔