18

عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان 10 منٹ تک پہنچ جائیں گے۔

جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ 10 منٹ نہیں، 5 منٹ میں آجائیں۔

کچھ دیر بعد عمران خان کمرہ عدالت پہنچے تو عدالت میں نماز جمعہ کا وقفہ ہوگیا اور جسٹس علی باقر نجفی اور عدالتی عملہ نماز جمعہ کے لیے چلاگیا۔

عدالتی عملےکے مطابق درخواست پر سماعت اب 2 بجے ہوگی۔