147

آئین کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

کراچی: آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ یادگاری سکہ 14 اپریل 2023 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے جاری ہوگا۔

سکے کے سامنے کے رخ پر بڑھتا ہوا ہلالی چاند ستارہ کندہ ہے جبکہ ستارے کے اوپر ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ ہیں اور اسکے کے عقبی رخ پر ’آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے عنوان سے کتاب کی تصویر انگریزی اسکرپٹ کے ساتھ دکھائی گئی ہے۔

سکے کی پشت پر ”1973-2023“ اعداد میں سکے کے دائرے کے ساتھ درج ہے۔