25

خیبرپختونخوا؛ سرکاری ملازمین کو عید کی بعد تنخواہیں دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر سامنے آ گئی، عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ موخر کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز یکم مئی کو جاری کی جائیں گی،مالی مشکلات کے سبب تنخواہیں عید سے پہلے جاری نہیں کی جا سکتیں۔