27

اب شہباز شریف کے نااہل ہونےکی باری ہے،پرویزالٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کےمرکزی صدرچودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اب شہباز شریف کے نااہل ہونےکی باری ہے، وہ توہین عدالت کے ساتھ حکم عدولی بھی کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق صوبائی وزراچودھری ظہیر الدین، سردار وقاص موکل، چودھری شبیر گجر، چودھری نوید گوندل، اور آصف عرفان نے ملاقات کی۔

سابق وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن کی رپورٹ ارتکاب جرم کا دستاویزی ثبوت ہے۔

رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ محسن نقوی مطلوبہ الیکشن سکیورٹی فراہم نہ کر نے پر جیل بھی جا سکتے ہیں۔ توہین عدالت کے مجرم کسی معافی کے مستحق نہیں۔

 چودھری پرویزالٰہی کاکہناتھاکہ سردارتنویر الیاس کے بعد اب شہبازشریف کے نااہل ہونے کی باری ہے، شہبازشریف توہین عدالت کے ساتھ ساتھ حکم عدولی بھی کر چکے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ نوازشریف نے اسحاق ڈار کو اپنا ملک دشمن ایجنڈا دے کر پاکستان بھیجا ہوا ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کے مشن پر آئے ہیں اور موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملکی معیشت بہتری کا کوئی امکان نہیں۔ دواساز کمپنیاں اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کر رہی ہیں۔

رہنماپی ٹی آئی کاکہناتھاکہ غریب آٹے کیلئے اور مریض دوائیوں کیلئے مر رہے ہیں، مارکیٹ سے جان بچانے والی دوائیاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ 

دوسری جانب عالمی ادارے پاکستان میں جان بچانے والی دوائیوں کی کمی پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔