25

اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن سے زیادہ نگران حکومت قائم نہیں رہ سکتی، سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نام خط لکھ دیا،اسپیکر نے نگران حکومت کے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف حکومتی اقدامات پر تشویش کااظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار سبطین خان نے میڈیا ٹاک پر نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھا، سبطین خان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں، کس بات کا ڈر ہے، عوام کے سامنے پیش ہوں،نگران حکومت کو غیرجانبدار ہونا چاہئے،افسوسناک!نگران حکومت نے متعصبانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے،پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سیاسی استحکام کیا جارہاہے،پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپے مارہی ہے، ناجائزگرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ نگران حکومت سول بیوروکریسی کی غیر آئینی طور پر تعیناتیاں اور ٹرانسفر کررہی ہے،آپ کی نگران حکومت پی ڈی ایم کی توسیع ہے،پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف اینٹی کرپشن میں بھی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں،خط میں کہا گیاہے کہ میری التماس ہے حکومتی ایجنسیز کو ہدایت کریں وہ سیاسی استحصال سے باز رہیں ،آپ کو متوجہ کرتا ہوں نگران حکومت کاکام انتخابات کے انعقاد میں کمیشن کی معاونت ہے،اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن سے زیادہ نگران حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔