20

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

امن دشمنوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اپریل کی رات کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورار میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم تھے۔

بیان کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔