18

جسٹس فائز عیسی کیس میں کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ جلد ہی جاری کر دیا جائے گا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس دائر ہوسکتا ہے؟ اس پراٹارنی جنرل منصورعثمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نو کمنٹس۔

اس سے قبل حافظ قرآن اضافی کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیاتھا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طرف سےتفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کیا گیاتاہم تھوڑی ہی دیر بعد اسے ویب سائٹ سے ہٹایا گیا ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ انگریزی اور اردو ترجمہ کے ساتھ ویب سائٹ پرجاری ہواتھا۔