44

عمران خان جنرل ضیاء کے سیاسی نظریےکے وارث ہیں: فاطمہ بھٹو

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نےکہا ہےکہ عمران خان  جنرل ضیاء الحق کے سیاسی نظریےکے وارث ہیں۔

ایک بیان میں فاطمہ بھٹو نےکہا کہ وہ عمران خان سے متعلق واٹس ایپ مضامین نہیں لکھتیں۔

 فاطمہ بھٹو نےکہا کہ عمران خان ضیاء الحق کے بیٹے کے سیاسی ساتھی ہیں اور ضیاء کے سیاسی نظریے کے وارث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  انہوں نے زندگی میں اس وحشیانہ سیاست کے حق میں ایک لفظ نہیں کہا اور نہ کہیں گی۔