29

توشہ خانہ کیس:کوٹ نےعمران خان کو 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 11 اپریل منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ساڑھے 8 بجے اپنی عدالت میں طلب کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔