36

لانڈھی جیل سے 170 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا

 کراچی کی لانڈھی جیل میں قید 170 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئےکراچی کی لانڈھی جیل میں قید 170 افغان قیدیوں کو رہا کردیا ہے، رہائی پانے والے قیدیوں کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق رہا ہونے والے تمام افغان باشندوں کو براستہ بلوچستان افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

رہائی پانے والے افغان شہریوں نے قید سے آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ جیل میں انھیں کسی قسم کی کوئی تکلیف برداشت نہیں کرنا پڑی تھی جبکہ جیل انتظامیہ کا رویہ بھی ٹھیک رہا۔