27

وزیراعظم ہاؤس میں داخلے کی کوشش پر مشکوک شخص گرفتار

وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش پر مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، سی ٹی ڈی نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسلام آباد میں مشکوک شخص نے وزیراعظم ہاؤس میں داخلے ہونے کی کوشش کی جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا، سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مشکوک شخص مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس کی طرف آیا، جو خود کو سوات کا رہائشی بتاتا ہے۔

سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر اداروں نے گرفتار مشکوک شخص تفتیش شروع کردی۔