38

شہر میں گورنر ہاؤس کی افطاری کے بینر ہٹا دیے گئے ،اور مجھے میسج کیے جارہے ہیں، بہت ہوگیا عوام عوام

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ مجھے روکنے کے لیے میسج کیے جارہے ہیں۔

ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں گورنر ہاؤس کی افطاری کے بینر ہٹا دیے گئے ہیں، مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ختم کیے جاسکتے ہیں، 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے پانچویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش پر عوام کے رد عمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں، انہیں بتایا ہے جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں، عوام گیس بلز گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں انہیں صفر کروائیں گے۔