29

علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پیشی کے وقت علی امین گنڈاپور کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کو آج 2 مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔  اس موقع پر جوڈیشیل کمپلیکس اور کچہری ایریا میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر ایف آئی آر درج ہے۔ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد پر قبضے کا آڈیو بیان جاری کیا تھا۔ دوسری ایف آئی آر میں 149،147،341، اور 188 کی دفعات شامل ہیں۔ علی امین گنڈا پور کی  پیشی پر عدالتوں کے باہر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ علی امین گنڈا پور کی پنجاب میں درج مقدمات میں گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس بھی موجود ہے۔

دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کےخلاف مقدمات کی سماعت جاری ہے۔